the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
***نظام آباد ضلع کے بودھن سب ڈیویژن پولیس نے بین ریاستی سارقوں کی ٹولی شکل کری کے 10 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ دو کاروں، دو تولہ طلائی زیور، 20ہزار روپئے نقد اور مہلک ہتھیار کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے آج شام ضلع پولیس آفس میں منعقدہ ٹولی کے دس ارکان ٹی شمشیر سنگھ 25سالہ ، ٹی آزاد سنگھ 23 سالہ ، ٹی روپ سنگھ 20سالہ، ٹی کلدیپ سنگھ 19سالہ، ٹی دارا سنگھ 27سالہ، ٹی اجئے سنگھ 31 سالہ ساکنان ہنگولی مہاراشٹرا اور ڈی شنکر سنگھ 26سالہ ساکنان پربھنی مہاراشٹرا ، دولت گری 30 سالہ، دیشمکھ گجانند 21 سالہ ساکنان ہنگولی، سلیم پٹھان 22سالہ ساکن ہارتوڑ جعلنا ضلع کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کی شکل کری ڈکیتی ٹولی کا تعلق ضلع ہنگولی مہاراشٹرا سے ہے اور یہ ٹولی 12 ارکان پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹولی مہاراشٹرا، تلنگانہ اور کرناٹک ریاستوں میں کئی ایک سرقہ کی وارداتیں انجام دی اور مہاراشٹرا میں سرقہ کی وارداتوں پر گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ ٹولی کا لیڈر شمشیر سنگھ ہے جو اپنے تین حقیقی بھائیوں آزاد سنگھ، کلدیپ سنگھ اور مفرور ملزم ٹی دلیپ سنگھ عرف بیر سنگھ کے ہمراہ اس ٹولی کو قائم کرتے ہوئے مہاراشٹرا، کرناٹک ریاستوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹولی سرقہ انجام دینے کا منصوبہ بناتے ہے۔موٹر گاڑی کا سرقہ کیا کرتا تھا جس کے ذریعہ ٹولی کے ارکان سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے۔ 31 ؍ مئی 2015ء کی شب جنتور شہر مہارشٹراکے پٹرول پمپ سے بولیرو کار کا سرقہ کیا اور اس کے ذریعہ نظام آباد پہنچ کر سرقہ کی وارداتیں انجام دینے کا منصوبہ بنایا۔ یکم؍جون 2015ء کی شب یہ دس رکنی ٹولی مہلک ہتھیار، چاقو، لاٹھی، آہنی سلاخ، تلوار کے ہمراہ نظام آباد ضلع کے پٹلم میں ایک جویلری شاپ پر پہنچی تاہم جہاں پر گورکا کے موجود ہونے اور گشت لگانے کے باعث یہ ٹولی بانسواڑہ کا رخ کرتے ہوئے وہاں دو دکانوں کے شٹر توڑ کر



1400 روپئے کا سرقہ کیا۔ بعدازاں ورنی پہنچ کر مزید دو دکانوں میں شٹر توڑ کر 1600 روپئے رقم لوٹی۔ معمولی رقم ہاتھ لگنے پر یہ ٹولی اسی شب نظام آباد شہر میں سرقہ انجام دینے کا منصوبہ بناکر روانہ ہوئی اور راستہ میں چندور موضع کے مضافات میں واقع شنکر ریڈی کے مکان کے دروازہ کو توڑ کر شنکر ریڈی اور اس کی اہلیہ کو مار پیٹ کی اور الماری سے دو تولہ طلائی زیورات لوٹ کر وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ یہ ٹولی سرقہ کی واردات کے بعد براہ نظام آباد، بودھن سے ناندیڑ روانہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی نے 21؍ نومبر 2014 ء میں پٹلم روڈ پر سرقہ انجام دیا تھااورگائتری شوگر فیکٹری پولیس اسٹیشن حدود میں ایک لاری ڈرائیور سے 4 ہزار روپئے لوٹے تھے ۔ 15؍ مئی 2015ء کی شب یہ ٹولی کے ارکان ہنگولی سے پروشر گاڑی کا سرقہ کیا تھا اور مفرور رکن دلیپ سنگھ اس سرقہ میں شامل رہا تھا ۔16؍ مئی کی شب مختلف گاڑیوں، سرقہ کی وارداتیں بچکندہ پولیس اسٹیشن حدود میں انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی کی واردات کا طریقہ کار آہنی سلاخ سے شٹرس کو توڑ کر سرقہ کی وارداتیں انجام دیناتھاجو 2009 ء سے مختلف ریاستوں مہاراشٹرا ، تلنگانہ اور کرناٹک میں 25 وارداتیں انجام دینے میں شامل ہے۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ ٹولی کے دس ارکان کو پتنگل موضع میں بودھن ڈی ایس پی رام کمار کی قیادت میں گاڑیوں کی چکینگ کے دوران مشتبہ حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اور عدالتی تحویل میں دے دیا گیاہے۔ ضلع ایس پی بین ریاستی ٹولی دس ارکان کی گرفتاری پر رام کمار ڈی ایس پی بودھن کی قیادت میں رمیش بابو سرکل انسپکٹر رورل بودھن ،ویکنا انسپکٹر بودھن ٹاؤن ،سردار سنگھ سرکل بچکندہ،انجنیاسب انسپکٹر ورنی، سریدھر ریڈی سب انسپکٹر IIپولیس اسٹیشن بودھن، وٹھل اے ایس آئی بودھن، عبدالرزاق اے ایس آئی ورنی، کے بابو راؤ ہیڈ کانسٹیبل آئی ڈی پارٹی، پرساد گوڑ ہیڈ کانسٹیبل بودھن، وجئے بابو ہیڈ کانسٹیبل بچکندہ، انیل کانسٹیبل آئی ڈی پارٹی و دیگر ٹیم کی کامیابی کی ستائش کی۔ اور مناسب ایوارڈ سے نوازانے کا اعلان کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.